LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

خلائی مخلوق جیسی نظر آنی والی دیوقامت سُنڈی دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئی

Web Desk

13 July 2026

قدرت کے کارخانے میں ان گنت عجیب و غریب اور حیرت انگیز مخلوقات موجود ہیں، جن میں سے ایک ’کیبیج ٹری موتھ‘ (Cabbage Tree Moth) نامی سُنڈی بھی ہے۔ یہ سنڈی اپنی دیو قامت جسامت اور انتہائی خوفناک ساخت کی وجہ سے ان دنوں دنیا بھر میں شدید توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق، تقریباً 70 ملی میٹر لمبی اور بے حد موٹی جسامت والی یہ سُنڈی دیکھنے میں انتہائی منفرد ہے۔ یہ بنیادی طور پر دو انوکھے رنگوں میں پائی جاتی ہے، جس میں گہرے سیاہ جسم پر سفید کانٹے یا پھر سرخ جسم پر پیلے کانٹے بنے ہوتے ہیں۔ اس کی اس عجیب و غریب بناوٹ کو پہلی نظر میں دیکھ کر کسی خلائی مخلوق (ایلین) کا گمان ہوتا ہے۔

اگرچہ اس سنڈی کے پورے جسم پر نوکیلے کانٹوں کی ڈھال موجود ہے جو اسے انتہائی ڈراؤنا اور وحشت ناک بناتی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دیوقامت سنڈی انسانوں کے لیے بالکل بھی نقصان دہ یا زہریلی نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس مخلوق کے جسم پر نظر آنے والے نوکیلے کانٹے دراصل اندر سے انتہائی نرم اور اسفنج جیسے ہوتے ہیں۔ اس کے جسم کے چمکدار اور شوخ رنگ قدرت کے فراہم کردہ ایک خاص دفاعی نظام کا حصہ ہیں، تاکہ شکاری پرندے اور دیگر جانور اسے خطرناک یا زہریلا سمجھ کر اس سے دور رہیں اور یہ محفوظ رہ سکے۔