LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار

سابق آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی کا دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا اعلان

Web Desk

9 February 2026

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بریٹ لی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اس اہم فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں دبئی کے چند دورے صرف کام کے سلسلے میں تھے، تاہم وقت کے ساتھ یہ مواقع بڑے پیشہ ورانہ امکانات میں تبدیل ہو گئے، جس کے بعد انہوں نے دبئی کو اپنا نیا گھر بنانے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی اب ان کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے، جہاں نہ صرف پیشہ ورانہ ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں بلکہ ایک متوازن اور پُرسکون طرزِ زندگی بھی میسر ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر کے مطابق دبئی میں انہیں بہترین لوگوں سے ملنے، نئے مواقع حاصل کرنے اور خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی توانائی اور ترقی کا جذبہ انسان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

بریٹ لی نے خاص طور پر اپنے بچوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی میں تعلیمی اداروں کا معیار بلند ہے اور کھیلوں کی سہولیات ہر جگہ دستیاب ہیں، جو بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق خاندان کے لیے یہ ماحول نہایت موزوں ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا سے اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن کو گھر کہنا ہمیشہ باعثِ فخر رہے گا اور وہاں کی یادیں ان کے دل کے قریب رہیں گی، تاہم ان کے بقول دبئی کا مثبت ماحول اور امکانات انہیں اس شہر سے خاص طور پر جوڑے ہوئے ہیں۔