بریڈ فورڈ کی مسجد میں پہلی بار معمر افراد کے لیے ورزش کا اہتمام، سب ورطہ حیرت میں گم
Web Desk
8 January 2026
برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی جامع عثمانیہ مسجد میں ہر جمعرات کو 50 سال سے زائد عمر کے مردوں کے لیے مخصوص ورزش، پائلٹس (Pilates) کے سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کر چکی ہے اور اب تک 20 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔
مسجد کے سیکرٹری محمد الیاس کے مطابق یہ کلاسز بزرگ افراد کی صحت، لچک اور مجموعی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیو کے اس قدر وائرل ہونے پر مسجد انتظامیہ خود بھی حیران ہے۔ ٹک ٹاک پر ویڈیو کو تقریباً 20 لاکھ جبکہ فیس بک پر بھی بڑی تعداد میں ناظرین نے دیکھا ہے۔
محمد الیاس کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے لوگ تبصرے کر رہے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی مساجد میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں کیسے شروع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں خواتین کے لیے بھی اسی طرز کی کلاسز متعارف کرانے کا ارادہ ہے۔
کلاسز کے انسٹرکٹر کے مطابق ان سیشنز کا مقصد مردوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون اور روحانی توازن کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان مردوں کے لیے باڈی بلڈنگ اور فٹنس کے مواقع تو ہوتے ہیں، لیکن عمر بڑھنے کے بعد ایسے مواقع محدود ہو جاتے ہیں، جبکہ یہ کلاسز بزرگ مردوں کے لیے ایک مثبت اور محفوظ سرگرمی فراہم کرتی ہیں۔
جون 2024 میں دل کے ٹرانسپلانٹ کے بعد ان کلاسز میں شامل ہونے والے عبید خان نے کہا کہ یہ سرگرمی ان کے لیے نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی طور پر بھی بے حد فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے یہاں نئے لوگوں سے ملاقات کی اور دوستیاں بھی قائم ہوئیں۔
مسجد میں ہر سیشن کے بعد تمام شرکاء اکٹھے ہو کر چائے، پھل اور بسکٹ کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، جس سے باہمی میل جول اور کمیونٹی کا جذبہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔ نمازیوں کا کہنا ہے کہ مسجد کو صرف عبادت گاہ ہی نہیں بلکہ ایک فعال کمیونٹی ہب بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ قریبی نئی عمارت میں خواتین کے لیے بھی کلاسز شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
7 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026