LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

بونی کپور کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر سامنے آگئیں

Web Desk

8 July 2026

امور بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی اور اداکار ارجن کپور کی بہن انشولا کپور اپنے دیرینہ ساتھی روہن ٹھاکر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، شادی کی اس پروقار تقریب میں کپور خاندان کے افراد اور انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کا سب سے جذباتی لمحہ وہ تھا جب انشولا کپور کی آنجہانی والدہ مونا شوری کپور کی تصویر شادی کی رسومات کے دوران بالکل سامنے رکھی گئی، جس نے دولہا دلہن سمیت تقریب میں موجود تمام مہمانوں کو آبدیدہ اور جذباتی کر دیا۔

انشولا کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جن میں ان کی سوتیلی بہنیں جھانوی کپور اور خوشی کپور شادی کی تمام تر رسومات اور انتظامات سنبھالتی نظر آئیں۔ سندور لگانے کی اہم رسم کے دوران بھی جھانوی اور خوشی دلہا دلہن کے ساتھ ہی موجود رہیں۔

دوسری جانب، بھائی ارجن کپور نے بھی شادی کی خوبصورت یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں سے ایک میں انشولا اپنے بھائی ارجن کو گلے لگائے ہوئے نظر آئیں، جبکہ ایک اور یادگار تصویر میں پوری کپور فیملی اس خوشی کے موقع پر ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دی۔

یاد رہے کہ انشولا کپور اور روہن ٹھاکر کی ملاقات سال 2022 میں ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے مارچ 2023 میں اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان سوشل میڈیا پر کیا، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ خوبصورت جوڑا منگنی کے بندھن میں بندھا تھا۔