LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
زیلنسکی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، نیویارک میں ملاقات پر اتفاق آبنائے ہرمز، باب المندب بند ہونے سے تیل مہنگا ہوا، مہنگائی سے پوری دنیا پریشان ہے: رانا ثناء اللہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک 18ویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں :خالد مقبول صدیقی سکیورٹی پہلے، ملک محفوظ ہوگا تو ترقی بھی ہو گی: سپیکر پنجاب اسمبلی اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ سیاسی رجحانات کی عکاس ہے:خواجہ آصف پی ٹی آئی کا مقصد احتجاج نہیں ملک میں انارکی پیدا کرنا ہے: طلال چودھری کراچی میں فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد ایڈمرل نوید اشرف کا یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ، سی سپارک مشق کا جائزہ لیا پنجاب میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری اسلام آباد: پمز اسپتال میں 30 ستمبر تک ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں محدود لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا بالکل استعمال نہیں کیا جائے گا: بیرسٹر گوہر احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب کا نقصان ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ

بنگلہ دیش: بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری

Web Desk

20 September 2026

بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے ‘بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ 2026’ کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ایشیا کی 5 بہترین ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلہ دیش کے علاوہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ کی شاندار افتتاحی تقریب 14 نومبر 2026 کو باؤشندھرا کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد کی جائے گی۔

ٹورنامنٹ کے تمام لیگ میچز 15 نومبر سے 19 نومبر تک کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل معرکہ 20 نومبر کو ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 16 نومبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ شائقینِ کرکٹ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز مقابلہ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد قومی ٹیم 18 نومبر کو میزبان بنگلہ دیش اور 19 نومبر کو اپنے آخری لیگ میچ میں افغانستان کا سامنا کرے گی۔