پرندے مردوں سے زیادہ عورتوں سے ڈرتے ہیں: تحقیق میں دلچسپ انکشاف
Web Desk
15 May 2026
نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ شہروں میں رہنے والے پرندے مردوں کے مقابلے میں خواتین کی موجودگی میں زیادہ خوفزدہ ہوتے ہیں۔دسمبر 2025ء میں ’پیپل اینڈ نیچر‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے دوران محققین نے 5 یورپی ممالک کے شہروں میں پائے جانے والے پرندوں کی 37 مختلف اقسام کا مشاہدہ کیا اور نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ پرندے مردوں کے مقابلے میں خواتین کے قریب آنے پر جلدی اُڑ جاتے ہیں۔تحقیق کے نتائج کے مطابق پرندے اپنے قریب آنے والے انسانوں کی جنس میں فرق کر سکتے ہیں، محققین نے اس تحقیق کے دوران اس بات کا باغور جائزہ لیا کہ کوئی بھی پرندہ کسی انسان کے قریب آنے پر کتنے فاصلے سے اپنی جگہ چھوڑ کر اُڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔اس تحقیق کے دوران یہ نتیجہ سامنے آیا کہ خواتین کے مقابلے میں مرد حضرات اوسطاً ایک میٹر زیادہ قریب پہنچنے تک پرندوں کو پُر سکون رکھنے میں کامیاب رہے۔اس حوالے سے یونیورسٹی آف واشنگٹن کے پروفیسر جان مارزلوف کا کہنا ہے کہ تحقیق کے یہ نتائج ابتدائی ہیں، اگرچہ پرندے انسانوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن جنس کی بنیاد پر ان کے مختلف ردِعمل کی سائنسی وجوہات تاحال مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026
دنیا کے مہنگے ترین آم، قیمت سیکڑوں ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں روپے میں
31 July 2026
بیٹی کی جنک فوڈ کی عادت چھڑانے کے لیے باپ نے جعلی الٹراساؤنڈ کر ڈالا، پھر کیا ہوا؟
31 July 2026
سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتا پالتو کتا مل گیا
31 July 2026
چین کا شاہکار: 625 میٹر بلندآبشار پُل، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
30 July 2026
برطانیہ: 116 سال بعد لائبریری کو کتابیں واپس لوٹا دی گئیں
30 July 2026