LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

بلاول بھٹو ننھے یوٹیوبر شیراز کے مداح نکلے، ملاقات کی ویڈیو وائرل

Web Desk

5 June 2026

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران پاکستان کے معروف اور مقبول ننھے یوٹیوبر محمد شیراز اور ان کی چھوٹی بہن مسکان سے خصوصی ملاقات کی ہے، جس کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری ان دنوں انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے دورے پر موجود ہیں، جہاں انہوں نے اپنی سیاسی مصروفیت سے وقت نکال کر ان ننھے سوشل میڈیا سٹارز سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے روایتی گپ شپ کے انداز میں ننھے شیراز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی بلاول بھٹو نے شیراز کو بتایا کہ وہ خود کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہیں سے شیراز کے ڈیجیٹل مواد اور بلاگز کو باقاعدگی سے فالو کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضع الفاظ میں کہا کہ وہ شیراز کے بہت بڑے مداح (Fan) ہیں اور ان سے براہِ راست مل کر انہیں دلی طور پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے ننھے یوٹیوبر کی جانب سے اپنے پسماندہ علاقے میں کی جانے والی فلاحی سرگرمیوں کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شیراز کے سماجی کاموں کو سوشل میڈیا پر دیکھتے رہتے ہیں اور یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوتی ہے کہ شیراز نہ صرف اپنے مواد کے ذریعے محنت کر کے عالمی سطح پر شہرت حاصل کر رہے ہیں، بلکہ اپنے علاقے کے غریب لوگوں کے لیے عملی کام بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے شیراز کی جانب سے علاقے میں پانی کی فراہمی اور اسکول کی تعمیر جیسے اہم اقدامات کی تعریف کی۔بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کے دوران اپنے نانا اور پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے غیور لوگوں کا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے اور اس خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی سیاسی و آئینی خدمات ہمیشہ نمایاں رہی ہیں۔

انہوں نے شیراز سے گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی اپنے بڑوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کا یہ سلسلہ ہر حال میں جاری رکھیں گے اور مستقبل میں موقع ملنے پر گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید عملی و انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔