بین اسٹوکس کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Web Desk
28 June 2026
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز ٹیسٹ کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے جاری ٹیسٹ میچ کے اختتام پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اچانک اعلان کر دیا ہے۔
35 سالہ آل راؤنڈر، جو 2022 سے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، نے آج ٹرینٹ برج کے ڈریسنگ روم میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اپنے اس بڑے فیصلے سے آگاہ کیا۔ بین اسٹوکس اس وقت اپنے شاندار کیریئر کا 122 واں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ بین اسٹوکس نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران انگلینڈ کے لیے 114 ایک روزہ (ون ڈے) اور 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے۔ وہ 2019 میں انگلینڈ کو پہلا تاریخی ورلڈ کپ جتوانے میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان کا شمار جدید دور کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ، مؤثر باؤلنگ اور شاندار قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے انگلش کرکٹ کو کئی یادگار اور تاریخی کامیابیاں دلائیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے انگلینڈ کرکٹ کا ایک سنہرا باب ختم ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026