بیلجیئم میں سیوریج کے لیے کھدائی کے دوران مزدوروں کو سونا مل گیا
Web Desk
16 August 2026
بیلجیئم کے شہر ڈینڈرمونڈ میں ایک زیرِ تعمیر عمارت میں سیوریج سسٹم کے نئے پائپ بچھانے کے لیے کھدائی کرنے والے مزدوروں کو اچانک ایک کروڑ ڈالر (تقریباً 90 لاکھ یورو) سے زائد مالیت کا سونے کا خزانہ مل گیا۔ مشرقی فلیمش علاقے میں ایک مقامی فلاحی ادارے ‘CAW ایسٹ فلینڈرز’ کی ملکیت اس عمارت کی مرمت کے دوران، تہہ خانے کی دیواروں میں چھپائی گئی تقریباً 50 سونے کی سلاخیں (گولڈ بارز) اور سونے کے نایاب سکے برآمد ہوئے۔ مزدوروں نے حیرت اور بے یقینی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ محض عام کھدائی کر رہے تھے اور انہیں وہاں اتنے بڑے خزانے کی موجودگی کا بالکل اندازہ نہیں تھا۔
سونا ملنے کے بعد تعمیراتی عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے تمام سونا تحویل میں لے کر فہرست تیار کی اور اسے وفاقی حکومت کی انتہائی محفوظ تجوری میں منتقل کر دیا۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی ‘خزانے کے متلاشی’ افراد کی بڑی تعداد نے سائٹ کا رخ کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے تعمیراتی مقام کی باڑ بندی کر کے عوام کو دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔ قانون کے مطابق اس بات کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ اس تاریخی و قیمتی خزانے کا قانونی مالک کون بنے گا اور آیا یہ رقم فلاحی ادارے یا دریافت کرنے والوں کو ملے گی یا نہیں۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی افریقا: شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے ‘بِی ہوٹل’ قائم
29 November 2026
ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
28 November 2026
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026