LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

شوہر نے شک کی بنیاد پر بیوی کو بچوں کے سامنے آگ لگا دی

Web Desk

28 December 2025

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد دکن میں گھریلو تشدد کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے مبینہ طور پر بے وفائی کے شبہے میں اپنی اہلیہ کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم وینکٹیش کو اپنی اہلیہ تروینی کے کردار پر شک تھا، جس کے باعث میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑے رہتے تھے۔ واقعے کی رات بھی دونوں کے درمیان اسی نوعیت کا تنازع ہوا، جس کے بعد ملزم نے انتہائی سنگین اقدام کرتے ہوئے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق خاتون شدید جھلسنے کے باعث موقع پر ہی بے ہوش ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت جوڑے کے کم سن بچے بھی گھر میں موجود تھے، جن میں سے ایک بچے کے شور مچانے پر پڑوسیوں کو اطلاع ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ مقتولہ نے بے وفائی کے الزامات کو مسترد کیا تھا، تاہم ملزم شدید شک و شبہات میں مبتلا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔