LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ ایران، امریکا اختلافات برقرار، جنگ بندی میں توسیع اور ابتدائی ڈیل کی امید آبنائے ہرمز کی بحالی : پاسدارانِ انقلاب کی جہازوں کے لیے نئی شرائط پاکستان اور ارجنٹائن فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کی تیاریاں

پی ایس ایل ٹیموں کے لیے بڑی خوشخبری: 6 بنگلہ دیشی اسٹارز کو این او سی جاری

Web Desk

19 March 2026

ڈھاکہ/لاہور: پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائزز کے لیے ایک بڑا ریلیف سامنے آیا ہے کیونکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے 6 اہم کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کے لیے جزوی طور پر این او سی (NOC) جاری کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی مصروفیات کے باعث کھلاڑیوں کو مکمل طور پر نہیں بلکہ مخصوص دورانیے کے لیے اجازت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 4 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو 12 اپریل تک این او سی جاری کیا گیا ہے، جبکہ پرویز حسین کو 21 اپریل تک پاکستان میں رہنے کی اجازت ملی ہے۔ اسٹار فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو دو مرحلوں میں این او سی دیا گیا ہے؛ وہ پہلے 26 مارچ سے 12 اپریل تک پی ایس ایل کا حصہ ہوں گے، جس کے بعد وہ دوبارہ 24 اپریل سے 3 مئی تک اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بھی چند کھلاڑی پی ایس ایل کے اہم میچز کے لیے دستیاب رہیں گے، جس سے پلے آف مرحلے میں ٹیموں کو مضبوط کمبی نیشن بنانے میں مدد ملے گی۔