بنگلادیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
Web Desk
26 July 2026
بنگلادیش کے ابھرتے ہوئے تیز رفتار بولر ناہید رانا ان سائڈ مسل میں کھچاؤ کی انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی اہم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں زخمی ہونے والے 23 سالہ ناہید رانا کو مکمل بحالی کے لیے کم از کم چھ ہفتے درکار ہوں گے۔ رواں سال 18.31 کی اوسط سے 44 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کرنے والے ناہید رانا کی عدم دستیابی بنگلادیش کے لیے بڑا سیٹ بیک قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ ٹیم 23 سال بعد آسٹریلیا کا دورہ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، فاسٹ بولر شریف الاسلام اور وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس بھی فٹنس مسائل کے باعث ڈارون میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
عمان سے ٹیسٹ سیریز: پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم مسقط روانہ
27 July 2026
پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 199 رنز بنا لیے
27 July 2026
ٹاروبا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز پر ڈھیر ہوگئی
26 July 2026
اپنی کامیابی پاکستان کی تمام خواتین کے نام کرتی ہوں: انعم عزیر
26 July 2026
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان
26 July 2026
لنکا پریمیئر لیگ: شاہین آفریدی دوران میچ ڈراپ، اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل سے شکایت
26 July 2026
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: عبد اللہ شفیق کو قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے کا امکان
26 July 2026
کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی تیراکوں کی دوسرے روز بھی مایوس کن کارکردگی
26 July 2026