21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میچ میں بنگلادیش سے شکست
Web Desk
10 June 2026
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا کو ڈی ایل ایس (DLS) میتھڈ کے تحت 86 رنز سے عبرت ناک شکست دے کر کینگروز کے خلاف 21 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز کا مضبوط مجموعہ بورڈ پر سجایا۔ مصدق حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ نجم الحسن شانتو نے 67 اور تنزید حسن نے 54 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم بنگلہ دیشی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور مشکلات کا شکار رہی۔ آسٹریلیا نے 42.2 اوورز میں 9 وکٹوں پر 191 رنز بنائے تھے کہ اچانک تیز بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور بنگلہ دیش کو فاتح قرار دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے آخری بار 18 جون 2005 کو کارڈف کے میدان پر آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026