LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے: دریائے سندھ میں 245,000 کیوسِک تک بہاؤ کا امکان، نان و نفقے کا تعین والد کی مالی استطاعت کے مطابق ہوگا: سپریم کورٹ

نوجوان لڑکی باپ کو ڈبے میں ڈال کر کوریئر کرنے پہنچ گئی

Web Desk

24 March 2026

بنگلور: بھارت کے شہر بنگلور میں ایک ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان لڑکی ایک بڑے ڈبے کے ساتھ کوریئر آفس پہنچی اور اسے پارسل کرنے کی درخواست کی۔ تاہم، جب کوریئر عملے نے ڈبے میں غیر معمولی حرکت محسوس کی تو انہیں شک گزرا۔ شک کی بنیاد پر جب ڈبہ کھولا گیا تو اس میں سے ایک زندہ شخص برآمد ہوا، جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگوں پر سکتہ طاری ہو گیا۔

کوریئر عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، لیکن پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی لڑکی اور وہ شخص وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ایک دلچسپ حقیقت سامنے آئی۔ معلوم ہوا کہ یہ سب ایک ‘پرینک ویڈیو’ (Prank Video) کے لیے کیا گیا تھا۔

تفتیش کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کا مقصد تہواروں کے موقع پر بسوں کے مہنگے ٹکٹس اور ٹکٹ نہ ملنے جیسے مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دکھانا چاہتے تھے کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں لوگ کس طرح کے متبادل اور خطرناک طریقے سوچ سکتے ہیں۔ پولیس نے پبلک پلیس پر خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں انہیں سخت وارننگ دے کر رہا کر دیا۔