محکمہ کھیل بلوچستان میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع
Web Desk
2 October 2026
محکمہ کھیل بلوچستان (Sports and Youth Affairs Department) میں مبینہ مالی بدعنوانی، فنڈز میں بے ضابطگیوں اور وسائل کے غلط استعمال پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (محکمہ انسدادِ بدعنوانی) بلوچستان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کو ایک تحریری مراسلہ ارسال کرتے ہوئے مالی سال 2024 سے 2026 تک منظور شدہ تمام سپورٹس ایونٹس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
اینٹی کرپشن کے مراسلے میں محکمہ کھیل کے مختلف پروگرامات اور ایونٹس پر خرچ کیے گئے 2 ارب 15 کروڑ روپے (2.15 billion) کے اخراجات پر شدید مالی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ تحقیقات کے دائرہ کار میں شامل تمام ایونٹس کا مختص بجٹ، ریلیز آرڈرز، انتظامی منظوریاں، پیڈ واؤچرز اور ٹینڈر دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی کرپشن نے Accountant General (AG) آفس سے کی گئی ری کنسیلی ایشن رپورٹس، آرگنائزنگ کمیٹیوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز اور اجلاسوں کے منٹس بھی منگوا لیے ہیں تاکہ مالی بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026