کنوارے مرد و خواتین کو رہائش نہ دینا غیرقانونی اور غیرآئینی قرار
Web Desk
5 February 2026
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسدادِ ہراسانی نے کنوارے مرد و خواتین کو رہائشی سہولت نہ دینے کو غیرقانونی، امتیازی اور آئین کے منافی قرار دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ ایک خاتون درخواست گزار کی جانب سے نجی عمارت کی انتظامیہ کے خلاف دائر درخواست پر سنایا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تمام شرائط پوری کرنے کے باوجود صرف بیچلر ہونے کی بنیاد پر انہیں رہائش دینے سے انکار کیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کرایہ داری معاہدہ کنوارے افراد کو رہائش دینے سے نہیں روکتا اور اس نوعیت کی پابندیاں واضح طور پر امتیازی ہیں۔ محتسب کے مطابق کنوارا ہونا کسی فرد کو رہائش سے محروم کرنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں بن سکتا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ایسی پابندیاں مساوات، انسانی وقار اور رہائشی آزادی جیسے بنیادی آئینی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اس لیے اس قسم کی تمام شرائط ابتدا ہی سے کالعدم تصور کی جائیں گی۔
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسدادِ ہراسانی نے یہ فیصلہ وفاقی و صوبائی حکام، رینٹ کنٹرولرز، ریگولیٹرز اور دیگر متعلقہ فریقین کو بھی ارسال کر دیا ہے تاکہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026