LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان

نیویارک جانے والی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت کے حوالے سے دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی

Web Desk

8 April 2026

جمیکا سے نیویارک جانے والی کیریبین ایئرلائنز کی پرواز اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب دورانِ سفر طیارے میں ایک ننھے مسافر کا اضافہ ہو گیا۔ 4 اپریل کو کنگسٹن سے روانہ ہونے والی اس پرواز میں ایک خاتون نے بحفاظت بچے کو جنم دیا، جس کے بعد ایئرپورٹ پر طبی ٹیم نے ماں اور بچے کو فوری نگہداشت فراہم کی۔ اگرچہ ایئرلائن نے بچے کی جنس ظاہر نہیں کی، تاہم پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے درمیان ہونے والی گفتگو سے معلوم ہوا ہے کہ بچہ لڑکا ہے اور اس کا نام ‘کینیڈی’ رکھا گیا ہے۔

اس دلچسپ واقعے نے نومولود کی شہریت کے حوالے سے ایک پیچیدہ قانونی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ امریکی قوانین کے مطابق اگر کوئی بچہ امریکی فضائی حدود میں پیدا ہو تو وہ پیدائشی طور پر امریکی شہریت کا حقدار ہوتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں یہ واضح نہیں کہ پیدائش کے وقت طیارہ کس مقام پر پرواز کر رہا تھا۔ مزید برآں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر نے بھی معاملے کو الجھا دیا ہے جس کے تحت صرف امریکی شہریت رکھنے والے والدین کے بچوں کو ہی شہریت دینے کی بات کی گئی تھی، اگرچہ یہ آرڈر فی الحال وفاقی عدالت کی جانب سے بلاک ہے اور سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی پرائیویسی کا مکمل احترام کیا جا رہا ہے اور شہریت کا فیصلہ متعلقہ دستاویزات اور پیدائش کے وقت طیارے کی درست لوکیشن کی بنیاد پر کیا جائے گا۔