LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج

آئی ایل ٹی20: بابر اعظم 80 ہزار ڈالر میں ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن گئے

Web Desk

1 October 2026

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو DP ورلڈ ILT20 (انٹرنیشنل لیگ ٹی 20) کے پانچویں سیزن کے لیے منعقدہ نیلامی میں ڈیزرٹ وائپرز (Desert Vipers) نے 80 ہزار امریکی ڈالر کی بولی لگا کر اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے ساتھ ہی بابر اعظم متحدہ عرب امارات کی اس مقبول فرنچائز کرکٹ لیگ کا حصہ بن گئے ہیں، جس سے پاکستان اور یو اے ای کے کرکٹ شائقین میں لیگ کے حوالے سے جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

بابر اعظم اس وقت پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل مئی میں انہوں نے پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 (HBL PSL 11) کا ٹائٹل جیتا تھا، جو بطرف کپتان ان کی پہلی پی ایس ایل ٹرافی تھی۔ بابر اعظم نے اس ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن میں 2 سنچریوں کی مدد سے 588 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر اور ‘ٹیم آف دی ٹورنامنٹ’ کے کپتان کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ ڈیزرٹ وائپرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی شمولیت سے ان کے ٹاپ آرڈر کو ایک انتہائی تجربہ کار اور دنیا کے بہترین بلے باز کا مضبوط سہارا مل گیا ہے