LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

بابر اعظم نے عمران خان اور وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا

Web Desk

6 August 2026

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق عظیم کپتانوں عمران خان اور وسیم اکرم کا سب سے زیادہ ’پلیئر آف دی سیریز‘ ایوارڈز جیتنے کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بابر اعظم نے بہترین بیٹنگ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اننگز میں 96.50 کی شاندار اوسط سے 193 رنز بنائے اور سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 88 رنز کی اہم ترین اننگز کھیل کر پاکستان کو 43 رنز کی برتری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ آخری اننگز میں ناٹ آؤٹ 24 رنز بنا کر ٹیم کو 75 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کروایا۔

اس نمایاں کارکردگی پر بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے ساتھ مشترکہ طور پر ’پلیئر آف دی سیریز‘ قرار دیا گیا۔ یہ بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ ہے، جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کا مجموعی طور پر 10واں ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل وہ 5 بار ٹی ٹوئنٹی اور 4 بار ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

اس کامیابی کے بعد بابر اعظم نے عمران خان (8 ٹیسٹ، 2 ون ڈے) اور وسیم اکرم (7 ٹیسٹ، 3 ون ڈے) کے ساتھ مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ (10) پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، جبکہ سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس 9 ایوارڈز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔