LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ

کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا: بابر اعظم

Web Desk

18 July 2026

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز (گیری سوبرز) کے 89 برس کی عمر میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں بابر اعظم نے سر گیری سوبرز کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی دنیا نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گیری سوبرز نے صرف روایتی کرکٹ نہیں کھیلی، بلکہ انہوں نے دنیا کو یہ دکھایا کہ اس کھیل کے میدان میں کیا کچھ ممکن ہو سکتا ہے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ سر گیری سوبرز کی بے مثال مہارت سے کرکٹرز کی کئی نسلوں نے سیکھا ہے اور آنے والے دور کے کھلاڑی بھی ان کے کھیل سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے سوگوار خاندان اور ویسٹ انڈیز کے عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔