LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی

پاکستان کرکٹ کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کوچ یا کپتان کو نہیں ٹھہراؤں گا: اظہر علی

Web Desk

8 August 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ وہ حالیہ برسوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا ملبہ صرف کوچ یا کپتان پر ڈالنے کے حق میں نہیں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ہم عموماً ناکامی کی تمام تر ذمہ داری کپتان اور کوچ پر ڈال کر آگے بڑھ جاتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں جن بنیادی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت تھی ان پر توجہ نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے کارکردگی میں مسلسل گراوٹ آئی ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ ٹیم کی فوری بہتری کے لیے جو ضروری تبدیلیاں بنتی ہیں وہ ضرور کی جائیں، لیکن سب سے اہم مستقبل کی درست سمت میں منصوبہ بندی ہے۔ اگر ہم چار سے پانچ سال کا طویل المدتی پلان بنا کر کام کریں گے تبھی ہماری کرکٹ آگے بڑھ سکے گی۔

سابق کپتان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ڈرا ہونے کو ایک مثبت پہلو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شفیق نے بہترین کم بیک کیا ہے، کیونکہ دباؤ میں واپس آنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے بابر اعظم کی فارم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں وہ بیٹنگ کر رہے ہیں، ان میں پرانے بابر اعظم کی جھلک نظر آ رہی ہے۔

انگلینڈ کے آنے والے دورے سے متعلق اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں ہمیشہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ اگرچہ یہ سیریز ایک بڑا چیلنج ثابت ہوگی، لیکن امید ہے کہ قومی ٹیم روایت برقرار رکھتے ہوئے شاندار کھیل پیش کرے گی