LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

بلند آواز میں چیخنے کا ریکارڈ آسٹریلوی شہری کے نام

Web Desk

20 June 2026

کینبرا: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک ٹاؤن کرائر (ٹاؤن کونسل کے سرکاری اناؤنسر) نے اپنی گرجدار اور انتہائی طاقتور آواز کے بل بوتے پر گینیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ انہوں نے 122.4 ڈیسیبلز (Decibels) کی ریکارڈ توڑ سطح پر چیخ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ‘لارڈ جوزف’ کے نام سے معروف، کینبیرا اور گوئنبیان کے سرکاری ٹاؤن کرائر جوزف مک گریل-بیٹ اپ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی آواز ہمیشہ سے اتنی جاندار نہیں تھی، بلکہ بچپن میں وہ انتہائی شرمیلے تھے اور کبھی دوسروں کے سامنے کھل کر نہیں بولتے تھے۔

جوزف کے مطابق، اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب انہوں نے تھیٹر جوائن کیا تو انہیں مائیکروفون کے بغیر پرفارم کرنے کے لیے اپنی آواز کو بلند کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ تھیٹر کی باقاعدہ تربیت نے ان کے بولنے کے انداز کو بدلا اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی آواز مزید طاقتور ہوتی گئی۔ جوزف کو 2017ء میں باقاعدہ طور پر ٹاؤن کرائر مقرر کیا گیا، جس کے بعد 2022ء میں انہوں نے ‘اینشئنٹ اینڈ آنرایبل گلڈ آف آسٹریلین ٹاؤن کرائرز’ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ ابتدا میں چند پوزیشنز جیتنے کے بعد، انہوں نے 2024ء کے مقابلے میں 98 ڈیسیبل کی للکار کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جو اب ابھرتے ہوئے 122.4 ڈیسیبلز کے ساتھ ایک عالمی ریکارڈ کی شکل اختیار کر چکی ہے۔