LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

آسٹریلوی قصبہ 50 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت کے لیے پیش

Web Desk

7 February 2026

آسٹریلیا کے ریاست وکٹوریا میں واقع ایک پورا قصبہ تقریباً 50 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً ایک ارب 89 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس منفرد اور چھوٹی کمیونٹی کے مستقبل پر خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

لیکولا وکٹورین ہائی کنٹری میں میلبرن سے تقریباً 250 کلومیٹر مشرق میں واقع ایک دور افتادہ علاقہ ہے، جہاں صرف پانچ افراد مقیم ہیں۔ 42 ایکڑ پر پھیلے اس قصبے میں ایک جنرل اسٹور، پٹرول اسٹیشن، کاروان پارک اور متعدد ویدر بورڈ عمارتیں شامل ہیں۔

قصبہ خاموشی سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا جب اس کے طویل عرصے سے مالکان نے اسے مالی طور پر چلانا ناممکن قرار دیا۔ لیکولا گزشتہ 50 برس سے زائد عرصے سے وکٹوریا اور سدرن نیو ساؤتھ ویلز کے لائنز کلبز کی ملکیت میں تھا۔ 1960 کی دہائی کے آخر میں سابقہ لکڑی کی مل کی زمین حاصل کر کے اسے ایک ایسے گاؤں میں تبدیل کیا گیا جہاں محروم بچوں، نوجوانوں اور خصوصی ضروریات کے حامل گروپوں کے لیے کیمپ لگائے جاتے تھے۔

میکلسٹر دریا کے کنارے واقع یہ قصبہ الپائن نیشنل پارک جانے والے مسافروں کے لیے اہم اسٹاپ بھی رہا ہے، جہاں ایندھن، خوراک اور رہائش جیسی بنیادی سہولیات دستیاب تھیں۔ اس علاقے میں دیگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

لیکولا وکٹوریا کا واحد علاقہ ہے جو ریاستی بجلی کے گرڈ سے منسلک نہیں بلکہ اپنی بجلی سولر مائیکرو گرڈ کے ذریعے پیدا کرتا ہے، جبکہ پانی اور فضلے کا نظام بھی مقامی سطح پر چلایا جاتا ہے۔

قصبے کی فروخت نے رہائشیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، خصوصاً لیان او ڈونل کو جو اپنے بچوں اور ساتھیوں کے ساتھ یہاں رہتی ہیں اور جنرل اسٹور چلاتی ہیں۔ انہیں گزشتہ سال کے آخر میں آن لائن لسٹنگ کے ذریعے فروخت کا علم ہوا اور ان کی لیز کی تجدید نہ کرتے ہوئے انہیں پراپرٹی خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔

لیان او ڈونل کا کہنا ہے کہ انہیں یہ شہر بے حد پسند ہے اور اگر یہ کسی نجی ڈویلپر کے ہاتھ لگ گیا اور اپنی اصل شناخت کھو بیٹھا تو یہ ان کے لیے دل توڑ دینے والا ہوگا۔

ایک آن لائن پٹیشن جس میں اسٹور کو کھلا رکھنے اور لیان کو رہنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پر آٹھ ہزار سے زائد دستخط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے پورے قصبے کو کمیونٹی کی ملکیت میں رکھنے کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بھی شروع کی ہے۔

گو فنڈ می پیج پر انہوں نے لکھا کہ لیکولا صرف ایک قصبہ نہیں بلکہ وکٹوریا کی ہائی کنٹری میں ایک نایاب، پُرامن اور مکمل طور پر آف گرڈ کمیونٹی ہے، جو مقامی افراد اور مسافروں کے لیے عیش و آرام نہیں بلکہ ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔

مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ 8 ملین آسٹریلوی ڈالر جمع کر کے پورے قصبے کے لیے بولی لگانا اور اسے ٹرسٹ یا کوآپریٹو ماڈل کے تحت کمیونٹی کی ملکیت میں برقرار رکھنا ہے۔