آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا
Web Desk
7 September 2026
آسٹریلین کرکٹ سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف آنے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ حالیہ عرصے میں خراب فارم اور آؤٹ آف فارم ہونے کے باعث شدید تنقید کی زد میں رہنے والے نمبر تین بیٹر مارنس لبوشین پر سلیکٹرز نے ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ناکامی اور تین اننگز میں بالترتیب 1، 31 اور 4 رنز بنانے کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے، تاہم چیف سلیکٹر جارج بیلی نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے گریز کیا۔
کپتان پیٹ کمنز کی قیادت میں اعلانیہ سکواڈ میں نوجوان آل راؤنڈر کوپر کونلی، اسپنر میتھیو کوہنمین اور فاسٹ باؤلر مائکل نسیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 16 رکنی آسٹریلوی سکواڈ میں پیٹ کمنز (کپتان)، سکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، کوپر کونلی، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، میتھو کوہنمین، مارنس لبوشین، نتھن لائن، مائکل نسیر، میتھیو رنشا، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک اور بیو ویبسٹر شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 9 اکتوبر کو ڈربن میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 18 اکتوبر کو کیوبیرا اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 27 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026