اسلام آباد میں عورت مارچ کے دوران فرزانہ باری سمیت 14 افراد گرفتار
Web Desk
8 March 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں عورت مارچ کے دوران پولیس نے گیارہ خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والوں میں سماجی کارکن فرزانہ باری بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کو تحویل میں لینے کے بعد خواتین کو وویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات اور جلوسوں پر پابندی عائد ہے، تاہم اس کے باوجود عورت مارچ کے شرکا کی جانب سے اجتماع کیا گیا جس پر کارروائی کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کے انعقاد کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے سیکٹر ایف سکس سے ڈی چوک تک مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
نواز شریف کی طرح جو وعدہ کروں گی پورا کروں گی: مریم نواز
21 July 2026
ایران نے ہزاروں سینٹری فیوجز زیرِ زمین سرنگوں میں منتقل کر دیے: اسرائیل کا دعویٰ
21 July 2026
’ دل چاہتا ہے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بن جاؤں‘
21 July 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
21 July 2026
مون سون بارشیں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ہائی الرٹ جاری
21 July 2026
سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تو بندوبست کرنا جانتے ہیں؛ ٹرمپ کی حوثیوں کو دھمکی
21 July 2026
پی ٹی آئی ناراض ارکان کا بیرسٹر گوہر کو خط، مائنس عمران خان کوششوں کا انکشاف
21 July 2026
ٹرمپ کا لبنان کی بھرپور حمایت کا اعلان، ابراہم معاہدوں میں مزید ممالک کی شمولیت کی پیشگوئی
21 July 2026