ایرانی وزیرِ داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
Web Desk
21 July 2026
ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و دوطرفہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک ایران سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایرانی وزیرِ داخلہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، استحکام اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع
18 August 2026
آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار
18 August 2026
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026