LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف

پاکستان نے عالمی بانڈز کے لیے بینک کنسورشیم کا اعلان کر دیا

Web Desk

21 July 2026

حکومتِ پاکستان نے اپنے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ (GMTN) اور انٹرنیشنل سکوک پروگرامز کے لیے عالمی سطح کے نامور بینکوں کے کنسورشیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن سے ان منتخب بینکوں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ورچوئل اجلاس کی صدارت کی، جس میں عالمی سرمایہ کاری اور کیپیٹل مارکیٹ تک پاکستان کی رسائی کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ تمام کنسورشیم تین سال کی مدت کے لیے منتخب کیے گئے ہیں، جو ضرورت کے مطابق پاکستان کو عالمی بانڈز اور صکوک جاری کرنے میں معاونت فراہم کریں گے   تفصیلات کے مطابق یوروبانڈ کنسورشیم، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، سٹی بینک، ڈوئچے بینک، ایمریٹس این بی ڈی کیپیٹل، اور ایم یو ایف جی (MUFG) پر مشتمل ہے۔ انٹرنیشنل سکوک کنسورشیم میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، دبئی اسلامک بینک، سٹی بینک، ایمریٹس این بی ڈی کیپیٹل، اور مشرق بینک پر مشتمل ہے۔ روپے کی قدر کے ڈالر سیٹلڈ بانڈز کے لیئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، سٹی بینک، اور ڈوئچے بینک کو شامل کیا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ، قرضوں کی لاگت میں کمی، اور ملک کی طویل مدتی مالیاتی بنیاد کو پائیدار بنانا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق ملک میں جاری معاشی اصلاحات اور بہتر ہوتے ہوئے مالیاتی اشاریوں کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔