پی ٹی آئی ناراض ارکان کا بیرسٹر گوہر کو خط، مائنس عمران خان کوششوں کا انکشاف
Web Desk
21 July 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض ارکانِ اسمبلی نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف مواقع پر بانی چیئرمین عمران خان کو دانستہ طور پر مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خط میں ناراض اراکین نے مؤقف اپنایا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں تشکیل دی گئی ‘رہائی تحریک’ کا واحد ایجنڈا عمران خان کی رہائی ہے، تاہم مرکزی قیادت اس حوالے سے بااثر اور جامع لائحہ عمل بنانے میں ناکام رہی ہے۔ ارکان نے شکوہ کیا کہ علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی یقین دہانی پر بھی عمل نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ پشاور پریمیئر لیگ کی تقریب میں قائد کی تصویر نہ ہونے اور اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو بجٹ فنڈز و سرکاری تقریبات میں غیر معمولی اہمیت دینے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیادت سے فوری ملاقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی
21 July 2026
بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی
21 July 2026
وفاقی ملازمین کے نئے پے سکیلز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری
21 July 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ
21 July 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
21 July 2026
متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
21 July 2026
پنجاب کی 5 میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے اضافی چارجز کا نوٹیفکیشن جاری
21 July 2026
سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ
21 July 2026