LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ

نورین نیازی نے جو کچھ بولا یہ انکا ذاتی خیال ہے، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں: بیرسٹر گوہر

Web Desk

21 July 2026

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے نورین نیازی کے حالیہ بیان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ بھی کہا وہ ان کی ذاتی رائے ہے اور اس کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ فوج کی قربانیوں اور شہداء کے حوالے سے کسی کو بھی بے جا لب کشائی کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے ملکی دفاع پر کامل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور کوئی دشمن ملک کو شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور ہے جس کا خاتمہ ہی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے، جبکہ موجودہ حالات سے نکلنے کے لیے تمام سیاسی مسائل کا دیرپا سیاسی حل نکالنا بے حد ضروری ہے۔