LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ

این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

Web Desk

21 July 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 24 جولائی تک ملک کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے شدید سیلاب، دریاؤں میں طغیانی، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ندی نالوں اور پہاڑی برساتی گزرگاہوں میں اچانک سیلابی ریلوں کا شدید خدشہ ہے، جبکہ دریائے چناب، جہلم کے بالائی علاقوں، اور پنجاب و پوٹھوہار کے اضلاع بشمول راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ 21 سے 23 جولائی تک چترال، گلگت بلتستان اور جگلوٹ اسکردو روڈ سمیت متعدد پہاڑی راستوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے ریلوں کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو امدادی ٹیمیں تیار رکھنے اور حساس شاہراہوں کی بحالی کے لیے چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ندی نالوں یا طغیانی والے علاقوں کو عبور نہ کریں۔