نواز شریف کی طرح جو وعدہ کروں گی پورا کروں گی: مریم نواز
Web Desk
21 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرآباد میں ایک عظیم الشان انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جو بھی وعدہ کریں گی، اسے پورا کر کے دکھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف وعدے کرنے نہیں بلکہ پنجاب کی دو سالہ کارکردگی کا عملی ریکارڈ لے کر کشمیری عوام کے سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر کے لیے 10 گرین الیکٹرک بسیں اور 15 موبائل ہسپتال تحفے کے طور پر لائے گئے ہیں، جبکہ کشمیری بچوں کو مفت تعلیم، معذور افراد کو ہمت کارڈ اور غریب خواتین کو مفت راشن بھی دیا جائے گا۔ سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جن کے اپنے صوبوں کی سڑکیں ٹوٹی ہیں اور وسائل کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں، وہ آزاد کشمیر کے مسائل کیا حل کریں گے۔ انہوں نے عوام سے التماس کی کہ وہ ترقی و خوشحالی کے لیے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی ملازمین کے نئے پے سکیلز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری
21 July 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ
21 July 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
21 July 2026
پنجاب کی 5 میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے اضافی چارجز کا نوٹیفکیشن جاری
21 July 2026
’ دل چاہتا ہے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بن جاؤں‘
21 July 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
21 July 2026
مون سون بارشیں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ہائی الرٹ جاری
21 July 2026
پی ٹی آئی ناراض ارکان کا بیرسٹر گوہر کو خط، مائنس عمران خان کوششوں کا انکشاف
21 July 2026