مون سون بارشیں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ہائی الرٹ جاری
Web Desk
21 July 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں مون سون بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 43 سمارٹ سیف سٹی سینٹرز کے ذریعے اربن فلڈنگ، بارش اور پانی جمع ہونے کے مقامات کی 24 گھنٹے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے جدید ترین کیمروں اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نشیبی علاقوں، اہم ہاٹ سپاٹس اور چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی جا رہی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو فوری و رئیل ٹائم الرٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 اور ریسپانس ٹیموں کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، احتیاطی تدابیر اپنائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلا تاخیر 15 پر رابطہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026