بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے: عطا تارڑ
Web Desk
4 July 2026
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ملنے والے غیر ملکی اعزازات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست اب سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیر ملکی دورے سے محض چند روز قبل اعزازات کا تخلیق کیا جانا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اعزازی اسناد میں املا (Spellings) کی فاش غلطیاں بھی سامنے آئی ہیں جو کہ شدید شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مودی کے ایوارڈز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک ہی شخصیت کا کسی اعزاز کو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا اور واحد فرد بن جانا دراصل عالمی سطح پر کی جانے والی ‘امیج مینجمنٹ’ (شخصی تشہیر) کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت برسوں سے ایسے مصنوعی اعزازات کو اپنی عالمی پذیرائی کا ثبوت بنا کر پیش کرتی رہی ہے، اور وہاں کی حکومت کی نفرت پر مبنی پالیسیوں کے باوجود ان بیرونِ ملک اعزازات کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف نریندر مودی بیرون ملک جا کر ایسی اعزازی تقاریب میں شریک ہو رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف عام بھارتی عوام اندرونِ ملک سنگین اور بنیادی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026