پاکستانی اسٹار عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا، فائنل میں ملائیشین حریف کو شکست
Web Desk
4 April 2026
پاکستان کے مایہ ناز اسکواش پلیئر عاصم خان نے ہانگ کانگ میں کھیلے گئے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں کامیابی حاصل کر کے عالمی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے انتہائی اعصاب شکن فائنل معرکے میں عاصم خان کا مقابلہ ملائیشین کھلاڑی سے تھا، جہاں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ عاصم خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ملائیشین حریف کو 2 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔
اس اہم جیت کے ساتھ ہی عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے، جو مئی میں مصر میں منعقد ہوگی۔ اس شاندار کامیابی پر کھیل کے حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے اور اسے پاکستانی اسکواش کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈھاکا ٹیسٹ کا پہلا روزبنگلہ دیشی بیٹرزکے نام، 4وکٹوں پر 301رنز بنالیے
8 May 2026
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل کا ڈیبیو، کیپ مل گئ
8 May 2026
بابراعظم انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ
7 May 2026
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان؛ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان
7 May 2026
امریکا : فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے باوجود ہوٹل بکنگ توقعات سے کم، بڑی تعداد میں ہوٹل مالکان مایوس
6 May 2026
بھارت کا پاکستان سے تمام کھیلوں کی دوطرفہ سیریز کھیلنے سے انکار
6 May 2026
فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے کے قریب، امریکہ میں روایتی جوش و خروش کا شدید فقدان
6 May 2026
ایران کو فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بڑا دھچکا
5 May 2026