ایشین گیمز: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست
Web Desk
20 September 2026
ایشین گیمز ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کا مضبوط مجموعہ ترتیب دیا۔ پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے جبکہ شوال ذوالفقار نے بھی 54 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔
178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ویمن ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے 83 رنز کی ناقابلِ شکست فاتحانہ اننگز کھیلی جبکہ ان کا ساتھ دیتے ہوئے ہسینی پریرا نے 42 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور نشرہ سندھو بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026