ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
Web Desk
24 September 2026
ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں پاکستان کے عاصم خان اور مہوش علی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ راؤنڈ آف 16 کے اہم میچ میں عاصم اور مہوش کی جوڑی نے جاپان کی تجربہ کار ٹیم—ناوکی ہیاشی (Naoki Hayashi) اور ایریسا سانو (Erisa Sano)—کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔
پاکستانی پیئر کی کامیابی کا اسکور 11-8، 10-11 اور 4-11 رہا۔ عاصم خان اور مہوش علی نے فیصلہ کن سیٹ میں شاندار حکمتِ عملی اپناتے ہوئے جاپانی حریفوں کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کیا۔ دوسری جانب، مکسڈ ڈبلز ہی کے ایک اور میچ میں پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی پر مشتمل دوسری ٹیم کو راؤنڈ آف 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم جاپان روانہ
24 September 2026
پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
24 September 2026
ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج جاپان جائے گی
24 September 2026
ٹی 20 کے کپتان سلمان علی آغا کی چھٹی کا امکان
24 September 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کیلئے بولنگ کوچ کی تلاش
23 September 2026
آئی سی سی رینکنگ: شوال ذوالفقار کی بڑی چھلانگ، پہلی بار ٹاپ 30 میں شامل
23 September 2026
ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلا دیش کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
22 September 2026
پاکستان نے شاندار کارکردگی کے ساتھ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
21 September 2026