ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
Web Desk
3 October 2026
ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا ہے اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔ چوتھے کوارٹر تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر تھا، تاہم میچ کے آخری لمحات میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نے کوریا کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرادیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو جبکہ سفیان خان، عبدالرحمن اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز: پاکستان نے والی بال میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
3 October 2026
ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ: فائنل ٹاکرے میں آج پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے
2 October 2026
محکمہ کھیل بلوچستان میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع
2 October 2026
انڈونیشیا میں فیفا آسیان کپ، پاکستان فٹبال ٹیم کا سفر اختتام پذیر
2 October 2026
سری لنکا نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
2 October 2026
ایشین گیمز اسکواش فائنل: ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان کا پہلا سلور میڈل حاصل
2 October 2026
بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی: صدر پی ایچ ایف
2 October 2026
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5، فضل حق فاروقی سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے
2 October 2026