LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

Web Desk

3 October 2026

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے سنسنی خیز فائنل معرکے میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، جبکہ قومی ٹیم سلور میڈل کی حقدار ٹھہری۔ کاروگی اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 61 اور تلک ورما نے ناٹ آؤٹ 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

212 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 51 گیندوں پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ صائم ایوب نے 29 اور معاذ صداقت نے 23 رنز بنائے۔ بھارت کے اکثر پٹیل، واشنگٹن سندر اور شیوم دوبے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فائنل کے موقع پر بھارتی کپتان شریئس آئیر نے اسپورٹس مین شپ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کر دیا۔