ایشین گیمز والی بال: پاکستان کی بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی
Web Desk
1 October 2026
جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026ء کے مینز والی بال ایونٹ کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں پاکستان نے روایت حریف بھارت کو 0-3 سے عبرتناک شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ قومی والی بال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو سٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کیا۔ پاکستان نے پہلے سیٹ میں 25-19، دوسرے میں 25-23 اور تیسرے سیٹ میں 25-18 سے فتح حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان نے یہ میچ صرف ایک گھنٹہ اور 20 منٹ میں جیتا، جس میں مجموعی طور پر 75 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ بھارتی ٹیم 60 پوائنٹس ہی بنا سکی۔ قومی ٹیم نے بالخصوص اٹیکنگ اور بلاکنگ میں برتری قائم رکھی اور سپائیکس (Spikes) پر 50 جبکہ بلاکس پر 6 پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان کی جانب سے مراد خان 22 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نمایاں کھلاڑی رہے، جبکہ عثمان فریاد نے 9، حماد نے 8 اور مصور خان نے 7 پوائنٹس کا حصہ ڈال کر ٹیم کو شاندار فتح دلا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ دلایا
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز سیمی فائنل، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 112 رنز کا ہدف
1 October 2026
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی ٹکٹ بیلٹ یکم اکتوبر سے کھول دی گئی، شائقین کے لیے درخواست دینے کا عمل شروع
30 September 2026
ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان
30 September 2026
ایشین گیمز 2026: ای اسپورٹس میں پاکستان نے ‘پب جی’ گیم میں برانز میڈل جیت لی
30 September 2026
پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے قومی پرچم بلند کردیا
29 September 2026
سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
29 September 2026
ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو متوقع
29 September 2026
پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کی سہ ملکی سیریز کا امکان ختم ہونے لگا
29 September 2026