ایشین گیمز 2026: ای اسپورٹس میں پاکستان نے ‘پب جی’ گیم میں برانز میڈل جیت لی
Web Desk
30 September 2026
جاپان میں جاری ‘ایشین گیمز 2026’ میں پاکستان کے لیے شاندار پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستانی ٹیم نے ای اسپورٹس کے مقبول گیم ‘پب جی’ (PUBG Mobile) کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل (کانسی کا تمغہ) اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان نے ایونٹ کے دوران مسلسل 12 میچز کی سخت رقابت کے بعد مجموعی طور پر 100 پوائنٹس حاصل کر کے جدول پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے میں تھائی لینڈ کی ٹیم نے گولڈ میڈل جبکہ چین کی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔
ای اسپورٹس کے زمرے میں اس کامیابی کے بعد جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی ہے۔ پاکستانی ای اسپورٹس کھلاڑیوں کی اس تاریخی اور شاندار کامیابی پر کھیل کے حلقوں اور پاکستان بھر کے نوجوانوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ملک میں ڈیجیٹل اسپورٹس کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا واضح ثبوت ملتا ہے
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز والی بال: پاکستان کی بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی
1 October 2026
ایشین گیمز سیمی فائنل، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 112 رنز کا ہدف
1 October 2026
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی ٹکٹ بیلٹ یکم اکتوبر سے کھول دی گئی، شائقین کے لیے درخواست دینے کا عمل شروع
30 September 2026
ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان
30 September 2026
پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے قومی پرچم بلند کردیا
29 September 2026
سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
29 September 2026
ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو متوقع
29 September 2026
پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کی سہ ملکی سیریز کا امکان ختم ہونے لگا
29 September 2026