LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے: رافیل گروسی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف

ایشین گیمز: مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری

Web Desk

7 September 2026

ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز 2026ء کے مینز اور ویمنز کرکٹ مقابلوں کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاپان کے شہر آئیچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہونے والے ان کھیلوں کے دوران کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا آغاز ویمنز کرکٹ سے ہوگا جس میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنلز 20 ستمبر جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کے معرکے 22 ستمبر کو ہوں گے۔

دوسری جانب مینز کرکٹ مقابلے کے کوالیفائنگ راؤنڈز 24 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو سیڈڈ ٹیموں کے طور پر برائے راست کوارٹر فائنل میں جگہ دی گئی ہے۔ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم 28 ستمبر کو گروپ بی کی دوسرے نمبر والی ٹیم کا مقابلہ کرے گی، جس کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنلز یکم اکتوبر اور فائنل معرکہ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے اس اہم ایونٹ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالصمد (نائب کپتان)، صائم ایوب، ابرار احمد، حیدر علی، عثمان خان، عرفات منہاس، عاکف جاوید اور علی رضا جیسے نمایاں نام شامل ہیں