LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا، 11 ملاح لاپتہ

ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت کے روشن امکانات ہیں، سابق بھارتی اسپنر

Web Desk

5 February 2026

بھارت کے سابق کھلاڑی روی چندرن ایشون کے بیان نے بھارت میں کئی لوگوں کو ناراض کردیا۔۔کہتےہیں پاکستان کے اوپنرز اور بولرز ٹیم کی بڑی طاقت ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت کےروشن امکانات ہیں۔

سابق بھارتی اسپنرنے اوپننگ جوڑی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ بابر اعظم اوپن نہیں کریں گے بلکہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب اوپن کریں گے۔ صائم ایوب پاور پلے میں بیٹنگ کے دوران متاثر کن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا پاور پلے میں اکانومی ریٹ 6.5 ہے۔ ابرار احمد اور نواز بھی اچھے  بولرز ہیں ، نواز کنٹرول کے ساتھ اور ابرار اپنی انفرادیت کی وجہ سے خطرناک ہیں۔

ایشون نے پاکستان ٹیم کی کمزوریوں کا بھی ذکر کیا، جن میں بعض اہم کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی اور ٹیم کمبی نیشن کے فیصلے شامل ہیں، تاہم انہوں نے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی صلاحیت کو بھی تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کی کمزوری بابر اعظم کا مڈل آرڈر میں آنا ہے، جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی ڈیتھ اوورز میں بولنگ زیادہ مؤثر نہیں رہی۔ شاداب خان کی بیٹنگ اور بولنگ فارم میں بھی کمی آئی ہے۔آخر میں ایشون نے کہا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے ، البتہ کمزوریاں بھی ہیں۔