LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

آرٹیفیشل چیٹ بوٹ نے مودی کو احمق اور جاہل قرار دیدیا

Web Desk

1 January 2026

سوشل میڈیا پر ایک واقعہ اس وقت خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے جس میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک کے جواب کو صارفین نے متنازع قرار دیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت جہاں لوگوں کو حیران کر رہی ہے وہیں اس کے بعض جوابات دلچسپ مگر بحث انگیز بھی ثابت ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے گروک کو ایک تصویر فراہم کی جس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور لوک سبھا کے اسپیکر موجود تھے۔ صارف نے گروک کو ٹیگ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تصویر میں سے “احمق شخص” کو ہٹا کر نئی تصویر بنا دی جائے، تاہم اس نے کسی بھی رہنما کا نام نہیں لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل دعوؤں کے مطابق گروک نے جواب میں نئی تصویر تیار کی جس میں نریندر مودی کو ہٹا دیا گیا۔ صارف نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چیٹ بوٹ نے تینوں میں سے بھارتی وزیرِ اعظم کو “احمق” قرار دے کر تصویر سے نکال دیا۔

اس مبینہ عمل کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض صارفین نے اسے طنزیہ اور دلچسپ واقعہ قرار دیا، جبکہ نریندر مودی کے حامیوں نے گروک اور ایکس انتظامیہ پر جانبداری اور توہین آمیز رویے کا الزام عائد کیا۔

ماہرین کے مطابق چیٹ بوٹس کے جوابات عموماً انٹرنیٹ پر دستیاب ڈیٹا اور عوامی بیانیے کی بنیاد پر تشکیل پاتے ہیں، تاہم ایسے حساس معاملات میں اے آئی کے نتائج کو حتمی رائے سمجھنا درست نہیں۔ واقعے نے ایک بار پھر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے غیر جانبدار ہونے اور اس کے استعمال سے جڑی اخلاقی بحث کو تازہ کر دیا ہے۔