LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Web Desk

13 August 2026

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے بیرونِ ملک ٹریننگ کی مصروفیات کے باعث رواں ماہ ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کے بعد انہوں نے مقابلوں کی بجائے جنوبی افریقہ میں دو ہفتے کی سخت ٹریننگ کو ترجیح دی ہے۔ اگرچہ 21 اگست کی ڈائمنڈ لیگ کے لیے ان کا نام انٹری لسٹ میں شامل تھا، تاہم وہ ویزہ ملتے ہی پوچفسٹروم، جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ٹریننگ کے بعد وہ 6 سے 14 ستمبر تک بڈاپسٹ میں منعقد ہونے والی ‘ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ’ اور اس کے بعد ایشین گیمز میں شرکت کریں گے۔ فی الوقت ارشد ندیم پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔