ایشین گیمز: جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
Web Desk
29 September 2026
جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کے تین ایتھلیٹس ایکشن میں دکھائی دیے، جہاں جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستان کے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں ناکام ہو کر مقابلے سے باہر ہو گئے۔ جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کی پہلی کوشش 76.69 میٹر رہی جبکہ ان کی دوسری تھرو ضائع ہو گئی۔ انہوں نے تیسری کوشش میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے نیزہ 80.29 میٹر کی فاصلے پر پھینکا، جس کی بدولت وہ عارضی طور پر چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔
تاہم ارشد ندیم کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی تھروز فاؤل (ضائع) ہونے کے باعث وہ اپنی پوزیشن میں بہتری نہ لا سکے اور بالآخر چوتھے نمبر پر رہتے ہوئے میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ اسی مقابلے میں پاکستان کے یاسر علی نے جیولین تھرو جبکہ انصر عباس نے لانگ جمپ کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026