LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر ایران پر حملے کی مخالفت: اسرائیلی وزیراعظم کا آرمی چیف کو برطرف کرنے کا امکان

میری موسیقی غیر انسانی کام کیلئے استعمال نہ کریں: آریانا کی وائٹ ہاؤس کو تنبیہ

Web Desk

12 June 2026

واشنگٹن: مشہورِ زمانہ امریکی پاپ اسٹار اور مایہ ناز اداکارہ آریانا گرانڈے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو سخت ترین الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حکومتی پالیسیوں کی تشہیر کے لیے ان کی موسیقی کا استعمال فوری طور پر بند کرے۔ اس معاملے پر وائٹ ہاؤس اور نامور گلوکارہ کے درمیان سوشل میڈیا پر شدید لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب وائٹ ہاؤس کی میڈیا ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک (TikTok) پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں حکومت کی سخت ترین امیگریشن (تارکینِ وطن) پالیسی کو دکھایا گیا تھا، جہاں سرکاری اہلکار غیر قانونی تارکینِ وطن کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا رہے تھے اور پسِ منظر (Background) میں آریانا گرانڈے کا سال 2024ء کا سپر ہٹ گانا ’’بائے‘‘ (Bye) چل رہا تھا۔

اس ویڈیو پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آریانا گرانڈے نے وائٹ ہاؤس کی پوسٹ پر براہِ راست کمنٹ کیا:

“براہ کرم میری موسیقی کو کبھی بھی اس وحشیانہ، غیر انسانی اور گھناؤنے بکواس کام کے لیے استعمال نہ کریں”۔

گلوکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق، ان کی قانونی ٹیم اب ان تمام پہلوؤں اور اقدامات پر غور کر رہی ہے جن کے ذریعے وائٹ ہاؤس کی اس ویڈیو سے ان کا گانا قانونی چارہ جوئی کے ذریعے جلد از جلد ہٹوایا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان ایبی گیل جیکسن نے پاپ اسٹار کے اس کمنٹ کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا: “ہم یہ بات آخری بار واضح کر رہے ہیں کہ اصل میں وحشیانہ، غیر انسانی اور گھناؤنے وہ مجرم غیر قانونی تارکینِ وطن ہیں جنہوں نے بے قصور امریکی شہریوں کو شدید زخمی کیا اور ان کا بے رحمی سے قتل کیا۔ حکومت کی اولین ترجیح ملکی سلامتی اور قانون پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے”۔