LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ

اینٹارکٹیکا کا بیکٹیریا کینسر کے علاج میں انقلاب برپا کر سکتا ہے: تحقیق

Web Desk

20 June 2026

واشنگٹن: سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ اینٹارکٹیکا کے انتہائی سرد اور برفیلے سمندری پانیوں میں رہنے والی ایک خاص قسم کے بیکٹیریا میں مستقبل کے کینسر (خصوصاً جلد کے کینسر ‘میلینوما’) کے علاج کے اہم راز چھپے ہو سکتے ہیں۔ محققین نے دریافت کیا ہے کہ یہ میلانوما کینسر کو ختم کرنے والا بیکٹیریا سمندری جانداروں ‘ایسیڈینز’ (Ascidians) پر نشوونما پا رہا تھا، جنہیں عام زبان میں ‘سی اسکوئرٹس’ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ حیران کن دریافت دنیا کے انتہائی دور افتادہ اور دشوار گزار خطے میں کی جانے والی چھ ہفتوں پر مشتمل ایک طویل سائنسی مہم کے دوران عمل میں آئی۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں کیمسٹری کے پروفیسر بِل بیکر نے اس کامیابی کے حوالے سے بتایا کہ ہماری ٹیم نے سب سے پہلے یہ معلوم کیا کہ یہ سمندری جاندار ایک ایسے خاص بیکٹیریا کی میزبانی کرتا ہے جس میں ایک قدرتی زہریلا مرکب موجود ہے۔ یہ مرکب حیرت انگیز طور پر صرف میلینوما کینسر کے خلیات (Cells) کو ہلاک کرتا ہے، جبکہ عام اور صحت مند انسانی خلیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کینسر کی نئی دواؤں کی تیاری میں یہی خصوصیت سب سے زیادہ اہم اور انقلابی تصور کی جاتی ہے، کیونکہ طبی سائنس کا اصل مقصد بیماری کا خاتمہ کرنا ہے، مریض کے جسم کو نقصان پہنچانا نہیں۔