LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہفتوں بعد بھی ہزاروں افراد لاپتہ، بیشتر لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی

ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Web Desk

17 September 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے ہونہار، باصلاحیت اور مستحق طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر معیاری، جدید اور عالمی سطح کی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت دانش یونیورسٹی کے قیام اور اس سے متعلق دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی پاکستان کے ذہین نوجوانوں کو جدید تعلیمی و تحقیقی سہولیات فراہم کرے گی اور بہترین تکنیکی ڈھانچے کی بدولت جلد ہی ملک بھر اور پورے خطے میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک ممتاز مرکزِ امتیاز (Centre of Excellence) کے طور پر ابھرے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو یونیورسٹی کے انتظامی و تعلیمی مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اعلیٰ معیار کی تدریس کو یقینی بنانے کے لیے فیکلٹی کی مختلف نشستوں پر اب تک ۱۸۵ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور بہترین باصلاحیت اساتذہ کا انتخاب کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایف ایس سی (FSc) اور اے لیول کے دوسرے سال میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے دانش یونیورسٹی کے ‘ورچوئل اسکول’ کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم شروع کر دی گئی ہے، جس میں منتخب ہونے والے طلبہ کو ۵ ماہ کے دورانیے پر مشتمل ۱۰۰ فیصد مفت ورچوئل کلاسز فراہم کی جائیں گی۔

بریفنگ کے دوران اہم تاریخوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ورچوئل کلاسز کا اینٹری ٹیسٹ ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو ملک کے ۴۰ سے زائد شہروں میں بیک وقت منعقد کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کی مرکزی عمارت کی تعمیر آئندہ سال مکمل ہو جائے گی جبکہ باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ۲۰ ستمبر ۲۰۲۷ء سے ہو گا۔ ابتدائی مرحلے میں بائیو انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت (AI)، کمپیوٹر سائنس اور جدید ٹیکنالوجی سے منسلک شعبہ جات شروع کیے جائیں گے۔ مزید برآں، نووارد طلبہ کی تیاری کے لیے ۱۰ اگست سے ۱۴ ستمبر ۲۰۲۷ء تک ‘برج پروگرام’ بھی منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، خالد مقبول صدیقی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔