ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ
Web Desk
17 September 2026
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں غریب عوام پر معاشی و سیاسی حملہ کیا جا رہا ہے اور ایک شدید طبقاتی کشمکش جنم لے چکی ہے۔ انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران تحریکِ انصاف کے اراکین اور رہنماؤں کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے شدید بدسلوکی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مبینہ مظالم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مبشر اعوان کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، لاتیں ماری گئیں اور خواتین کو شدید ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے سينئر رہنما میاں محمود الرشید کے گھر پر ریڈ کے دوران ان کی اہلیہ بیہوش ہو کر زمین پر گر گئیں، لیکن اس کے باوجود کارروائیاں جاری رکھی گئیں۔ انہوں نے ان اقدامات کو سراسر فاشزم اور سیاسی انتقام قرار دیا۔
عدلیہ کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج سے ملاقات ہوئی اور ہم نے اعلیٰ عدلیہ کی موجودہ حالتِ زار پر ‘انا للہ’ پڑھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں تمام مقدمات کو ایک مخصوص عدالت کے پاس منتقل کر دیے جانے پر بے بسی اور لاچاری کا منظر دیکھا گیا۔ سلمان اکرم راجہ نے آئین اور قانون کی بحالی اور مظالم کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
17 September 2026
امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
17 September 2026
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم
17 September 2026
پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج
17 September 2026
سرجانی ٹاؤن میں ماں اور بچوں کے لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین
17 September 2026
بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع
17 September 2026
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار
17 September 2026
حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ
17 September 2026