پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج
Web Desk
17 September 2026
کراچی سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچنے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے (PIA) کی پرواز کے طیارے میں جدہ ایئرپورٹ پر پارکنگ کے دوران انجن نمبر دو میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی انخلا کرایا گیا، تاہم پی آئی اے کے ترجمان نے طیارے میں کسی بھی قسم کی آگ لگنے کی باضابطہ تردید کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایئر بس طیارہ جدہ ایئرپورٹ کے پارکنگ اسٹینڈ پر موجود تھا، جہاں انجن میں آگ کا شبہ ظاہر ہونے پر پائلٹ نے فوری طور پر طے شدہ ضوابط (SOPs) کے تحت ایمرجنسی ایگزٹ سلائیڈز (شوٹ) کھول کر مسافروں کو باہر نکالنے کا عمل شروع کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی اخراج کے دوران سلائیڈز کے ذریعے مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا گیا، تاہم اس عمل کے دوران چند مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں فوری طبی معائنے اور ابتدائی طبی امداد کے لیے ایئرپورٹ کلینک منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جدہ ایئرپورٹ کی فائر برگیڈ اور سیکیورٹی حکام فوری طور پر طیارے کے پاس پہنچ گئے۔ پی آئی اے کے مقامي حکام نے ایئرپورٹ کی اعلیٰ انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا، جس کے بعد ایئرپورٹ حکام نے فلائٹ کے عملے سے واقعے کی تفصیلی معلومات حاصل کی ہیں۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ طیارے نے جدہ ایئرپورٹ پر بالکل نارمل لینڈنگ کی تھی اور وہ جیٹی کے ساتھ منسلک تھا۔ اس دوران گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سے ایک انجن میں دھواں یا آگ کا شبہ ظاہر کیا گیا جس پر احتیاطی تدابیر کے تحت مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کچھ مسافر جیٹی کے ذریعے جبکہ دیگر سلائیڈز سے باہر آئے اور اس عمل میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ پی آئی اے کے مطابق فنی معائنے کے بعد آگ کا شبہ بالکل غلط ثابت ہوا ہے۔ تاہم، اس کارروائی کے باعث متاثرہ طیارے کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز ۲۰ سے ۲۲ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اور متاثرہ مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے
17 September 2026
سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
17 September 2026
امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
17 September 2026
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم
17 September 2026
سرجانی ٹاؤن میں ماں اور بچوں کے لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین
17 September 2026
بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع
17 September 2026
ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ
17 September 2026
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار
17 September 2026